اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: وزیرآبکاری کے بیان پر وزیر صحت کی وضاحت - چھتیس گڑھ میں لاک ڈاؤن ا

وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ ' کواسی لکھاما مزاحیہ آدمی ہیں۔ ان کی زبان پھسل گئی ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ میں کورونا مثبت نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی انہوں نے ایسا کہا ہے تو ہم میڈیکل ٹیم بھیج دیتے ہیں۔'

چھتیس گڑھ: وزیرآبکاری کے بیان پر وزیر صحت نے میڈیکل ٹیم بھیجنے کی بات کہی
چھتیس گڑھ: وزیرآبکاری کے بیان پر وزیر صحت نے میڈیکل ٹیم بھیجنے کی بات کہی

By

Published : Apr 20, 2020, 1:40 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر آبکاری کواسی لکھما کے لاک ڈاؤن خلاف ورزی اور کورونا انفیکشن کے بیان پر وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے میڈیکل ٹیم بھیجنے کی بات کہی ہے۔

دراصل وزیرآبکاری کواسی لکھما اچانک دارالحکومت سے رائے گڑھ اپنے قافلے کے ساتھ پہنچ گئے تھے۔ پوچھے جانے پر وزیر نے کوسم نارا میں بابادھام کے درشن کی بات کہی تھی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے خود کو کورونا مثبت بھی قرار دے دیا تھا۔

وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ' کواسی لکھاما مضبوط ذہن کے ہیں۔ ان کی زبان پھسل گئی ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ میں کورونا مثبت نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی انہوں نے ایسا کہا ہے تو ہم میڈیکل ٹیم بھیج دیتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details