چھتیس گڑھ کی لورمی نگر پنچایت میں کورنٹائن مہاجر مزدوروں کو باسی اور غیر معیاری کھانا پیش کرنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔
بدھ کی رات، نقل مکانی کرنے والے مزدوروں نے باسی کھانا دئے جانے پر، مشتعل ہو کر احتجاج شروع کیا اور کھانا پھینک دیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتظامیہ انہیں وقت پر کھانا نہیں دیتا ہے اور انہیں کئی گھنٹوں تک بھوکے رہنا پڑتا ہے۔