چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے چنِتا گُپھا تھانہ حلقے میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر آج ماؤنوازوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس میں تین جوان زخمی ہو گئے، جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ Maoists Attack On CRPF Camp In Sukma
بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، پی سندرراج پی نے بتایا کہ سکما کے چنتا گپھا تھانہ حلقے میں سی آر پی ایف کے ایلماگنڈہ کیمپ پر ماؤنوازوں کی ایک ٹیم نے اچانک فائرنگ شروع کردی، جس میں تین جوان زخمی Three CRPF Personnel Injured ہوگئے، جن کی حالت اب مستحکم ہے۔ تاہم سپاہیوں نے بھی ان کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد وہ واپس جنگلوں کی طرف بھاگ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کانسٹیبل بسپّا، للت اور حوالدار ہیمنت چودھری زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ماؤنواز واردات کو انجام دینے کے فوراً بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ ماؤنوازوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔