رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنزی زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ایف ٹی ایس سی فاسٹ ٹریک کورٹ نے وکاس کمار ویدھ (22) کو 20 سال کی قید بامشقت اور 5000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔Minor Rape Case
اس سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق جوٹ مل علاقے کی مسکونہ کمسن لڑکی کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی نابالغہ لڑکی 7 ستمبر 2021 کی صبح بغیر بتائے کہیں چلی گئی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے جوٹ مل میں رہنے والے وکاس ویدھ پر لڑکی کو ورغلا کر بھگانے کا شبہ بھی ظاہر کیا تھا۔