اردو

urdu

By

Published : May 29, 2020, 3:31 PM IST

ETV Bharat / state

رائے پور: 'شو مارکٹ' مالی بحران کا شکار

دکان داروں نے بتایا کہ 'گرمیاں شروع ہونے سے پہلے وہ دکانوں میں اسٹاک جمع کر لیتے تھے۔ تقریبا 6 سے 7 لاکھ کے جوتے دکاندار پہلے سے ہی اپنی دکانوں پر لا کر رکھ لیتے ہیں تاکہ گرمیوں اور شادی کے موسم میں اسٹاک میں کمی نہ ہو لیکن اس بار سب کچھ برباد ہو گیا ہے۔'

رائے پور: 'شو مارکیٹ' مالی بحران کا شکار
رائے پور: 'شو مارکیٹ' مالی بحران کا شکار

کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے کئے گئے لاک ڈاؤن نے مارکٹ کے تقریبا تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور میں دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت تو دے دی گئی ہے لیکن جوتے اور سینڈل کے کاروباریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین مارکٹ سے غائب ہیں جس کی وجہ سے فروخت کافی حد تک متاثر ہوئی ہے۔

رائے پور: 'شو مارکیٹ' مالی بحران کا شکار

رائے پور کے شو مارکٹ میں سستی ہے جس کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار بند پڑا ہے۔ تھوک اور خوردہ سمیت پوری ریاست میں تقریبا 500 کروڑ کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے دکاندار مالی بحران کا شکار ہیں۔

دارالحکومت میں ہی صرف 250 کے قریب چھوٹی دکانیں اور 100 کے قریب برانڈڈ جوتے کی دکانیں ہیں، جو اس لاک ڈاؤن میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

دکانوں میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین اس بحران کا شکار ہوئے ہیں۔ دکاندار یقینی طور پر انہیں گھر چلانے کے لئے رقم تو دے رہے ہیں لیکن تنخواہ پوری نہیں مل پا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چلانے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا سال بھر کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔

دکانداروں نے بتایا کہ 'گرمیاں شروع ہونے سے پہلے وہ دکانوں میں اسٹاک جمع کر لیتے تھے۔ تقریبا 6 سے 7 لاکھ کے جوتے کے دکاندار پہلے سے ہی اپنی دکانوں پر لاکر رکھ لیتے ہیں، تاکہ گرمیوں اور شادی کے موسم میں اسٹاک میں کمی نہ ہو۔ لیکن اس بار سب کچھ برباد ہو گیا ہے۔'

واضح رہے کہ 'دکانوں میں رکھا سارا سامان خراب ہو رہا ہے۔ دکاندار اپنی دکانوں میں رکھے ہوئے اسٹاک کو جلد سے جلد ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن مارکیٹ میں لوگ پہلے کی طرح نہیں آ رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details