اردو

urdu

ETV Bharat / state

Father Attacks Daughters ایک شخص نے بیوی اور بیٹیوں پر تلوار سے حملہ کردیا - چھتیس گڑھ میں باپ نے بیٹیوں پر تلوار سے حملہ کیا

بھلائی کے تھانہ خرسیپار میں پاگل باپ نے اپنی 3 بیٹیوں اور بیوی پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں ایک 18 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی۔ جبکہ مزید دو بیٹیاں اور بیوی شدید زخمی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے خاندانی مسائل کی بنا پر واردات کو انجام دیا ہے۔

ایک شخص نے بیوی اوربیٹیوں پرتلوار سے حملہ کیا
ایک شخص نے بیوی اوربیٹیوں پرتلوار سے حملہ کیا

By

Published : Feb 11, 2023, 5:13 PM IST

ایک شخص نے بیوی اوربیٹیوں پرتلوار سے حملہ کیا

بھیلائی: چھتیس گڑھ کے ضلع درگ کے بھیلائی خرسیپار تھانہ علاقہ کے رہنے والے امر دیو رائے نے جمعہ کی دیر رات 3.30 بجے جھگڑے میں کافی ہنگامہ کھڑا کیا۔ اس دوران ملزم امر دیو رائے نے گھر میں موجود بیوی اور تین بیٹیوں پر تلوار اور ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں 18 سالہ بیٹی کی جیوتی رائے کی موت ہوگئی۔ جبکہ دیگر بیٹیوں وندنا، پریتی رائے اور بیوی دیونتی رائے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں علاج کے لیے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کو سیل کرنے کے بعد ڈاگ سکواڈ اور فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Mentally Ill Minor Girl Raped in Indore اندور میں معذور نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

کھرشیپار پولیس اسٹیشن کے انچارج وریندر سریواستو نے بتایا کہ "صبح 4 بجے اطلاع ملی کہ کھرسیپار میں ایک شخص نے اپنے گھر والوں پر تلوار سے حملہ کیا ہے، اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم امردیو رائے کا داماد ابھیشیک سنگھ بھی وہاں موجود تھا۔ داماد نے بتایا کہ امردیو رائے نے تین بیٹیوں اور اس کی بیوی پر حملہ کیا، بتایا جا رہا ہیکہ لڑائی کی اہم وجہ خاندانی مسائل ہیں۔ جس کی بنا پر امر دیو رائے نے غصے میں یہ حرکت کی۔ تینوں شدید زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا ،جہاں ایک بیٹی کی موت ہوگئی۔ سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کرنے کے بعد شنکراچاریہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details