اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے ایک دیہاتی کو ہلاک کردیا - ڈووال گاؤں

چھتیس گڑھ کے کانکیر میں نکسلیوں نے کل رات پولیس مخبر کے شبہے میں ایک دیہاتی کو ہلاک کردیا۔

Kanker: Naxalites killed villager on suspicion of police informer
چھتیس گڑھ میں نکسلیوں نے ایک دیہاتی کو ہلاک کردیا

By

Published : Jun 23, 2020, 7:10 PM IST

چھتیس گڑھ میں گذشتہ رات نکسلیوں نے ایک دیہاتی کو ہلاک کردیا۔ نکسلیوں نے دیہاتی پر پولیس مخبر کا الزام لگاتے ہوئے اس کو مار دیا اور اس کی نعش کو گاؤں کے قریب پھینک دیا۔ واقعہ امابیڑا پولیس اسٹیشن کے ڈووال گاؤں کا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نکسل گذشتہ رات بڑی تعداد میں ڈووال گاؤں پہنچے۔ جہاں انہوں نے دیہاتی رائے سنگھ کو گھر سے اغوا کیا تھا۔ نکسلائیٹ دیہاتی کو جنگل میں لے گئے اور اسے مار ڈالا اور لاش پھینک دی۔

اے ایس پی کیرتن راٹھور نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ بتادیں کہ ڈووال گاؤں پہاڑ میں بسا ہے اور اس علاقے میں نکسلیوں کی نقل و حرکت کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ واقعہ کا پتہ چلتے ہی پولیس ٹیم کو بھی موقع پر پہنچایا جارہا ہے۔ نکسلیوں نے دیہاتی کو ہلاک کرکے علاقے میں اپنی موجودگی درج کرادی ہے۔

بارش کے موسم میں نکسل آپریشن میں فوجیوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نکسلائٹ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی موجودگی درج کراتے ہیں۔

بتادیں کہ ریاست میں آئے دن نکسلیوں پر گاؤں والوں کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد ہوتا رہتا ہے۔ متعدد بار ایسی اطلاعات سامنے آتی ہیں کہ نکسل پولیس اہلکار کے شبہے میں دیہاتیوں کو ہلاک کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دیہاتیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details