اردو

urdu

ETV Bharat / state

کروڑوں روپے کی نامعلوم آمدنی سرینڈر - چھتیس گڑھ میں زیورات  تاجروں کے ٹھکانوں پر کارروائی

ریاست چھتیس گڑھ کے بھٹاگاؤں شہر کے زیورات  تاجروں کے ٹھکانوں پر جاری کارروائی میں نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ کروڑوں روپے کی غیر اعلانیہ آمدنی برآمد ہوئی ہے۔

کروڑوں روپے کی نامعلوم آمدنی سرینڈر
کروڑوں روپے کی نامعلوم آمدنی سرینڈر

By

Published : Feb 7, 2020, 11:24 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:22 PM IST

بھٹاگاوں میں جیولری شاپ پر چھاپے میں صرافہ تاجروں نے 10 کروڑ 75 لاکھ کی نامعلوم رقم کو جمع کیا ہے۔ انکم ٹیکس ٹیم نے پچھلے 3 دن میں چار صرافہ تاجروں کے خلاف جن میں انمول جیولرز، لکشمی جیولرز ، گرودیو جیولرز اور ایلنکار جیولرز کے خلاف کارروائی کی ہے۔

کروڑوں روپے کی نامعلوم آمدنی سرینڈر

تاجروں پر جاری کارروائی جمعرات کی رات ختم ہوئی۔ تین دن سے جاری اس کارروائی میں 20 افسران کی ایک ٹیم نے خرید فروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ اس میں گڑبڑی پائی گئی۔ ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ہی سبھی تاجروں کی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ٹیکس چوری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفتیش کے بعد تاجروں نے کروڑوں روپے کی نامعلوم آمدنی سرینڈر کیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details