جے ای ای اور این ای ای ٹی امیدواروں کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کی ہدایات - وزیر اعلی بھوپش بگھیل
ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ جے ای ای اور این ای ای ٹی امیدواروں کو ان کے امتحانی مراکز پر لانے اور ان کی واپسی کے لئے مفت نقل و حمل کا بندوبست کریں۔
بھوپش بگھیل
سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کلکٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد کی ضرورت کے مطابق بسز، منی بسز، جیپوں جیسی گاڑیاں کا انتظام یقینی بنائیں۔