اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک اہلکار زخمی

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں ماؤں نوازوں کی جانب سے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ یہ دھماکہ اینٹی نکسل آپریشن کے دوران پیش آیا۔

IED blast injures policeman in Chhattisgarh
چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایک اہلکار زخمی

By

Published : Nov 20, 2020, 5:20 PM IST

چھتیس گڑھ پولیس نے بتایا کہ ماؤنوازوں کی جانب سے بیجاپور میں نصب بارودی سرنگ کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ یہ آئی ای ڈی دھماکہ اینٹی نکسل آپریشن کے دوران پیش آیا۔

سیکوریٹی فورسس کی ماؤں وازوں کے خلاف کاروائی کے دوران گورنا۔منکیلی روڈ پر دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ٹیم نے ایک اسٹیل باکس پایا جس میں آئی ای ڈی رکھا گیا تھا۔ جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا ایک اہلکار اسے ناکارہ بنانے کی کوشش میں تھا تب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دھماکہ سے بی ڈی ایس کانسٹبل نرمل کمار شاہ کے چہرہ اور دیگر اعضا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بیجاپور کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details