اردو

urdu

ETV Bharat / state

امبیکا پور کی استوتی گا کر گھر پر رہنے کے لیے بیدار کررہی ہیں - چھتیس گڑھ میں کورونا

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سرگجا کے امبیکا پور شہر کی رہنے والی استوتی موسیقی کی مدد سے لوگوں کو کوویڈ 19 کے تئیں بیدار کررہی ہے۔استوتی اپنے گیت کے ذریعے لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کررہی ہیں،کیا ہے اس گانے میں خاص، دیکھئیے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ۔

امبیکا پور کی استوتی گا کر گھر پر رہنے کے لیے بیدار کررہی ہیں
امبیکا پور کی استوتی گا کر گھر پر رہنے کے لیے بیدار کررہی ہیں

By

Published : Mar 30, 2020, 9:25 PM IST

اگر جانا ہو بہت ضروری، رکھنا ایک دوسرے سے دوری، ماسک لگانا، حفاظت کرنا ہم سب کی ہے ذمہ داری۔۔استوتی انہی مصروعوں کو گا کر کورونا وائرس کے تئیں لوگوں کو بیدار کررہی ہیں۔

امبیکا پور کی استوتی گا کر گھر پر رہنے کے لیے بیدار کررہی ہیں

کئی ٹی وی ریلٹی شو میں اپنی آواز سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی استوتی جیسوال نے لوگوں سے گھر پر رہنے کی درخواست کی ہے۔استوتی ایک گانے کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دسویں جماعت کے طالبا اور گلوکار استوتی جیسوال لاک ڈاؤن کے دوران موسیقی کے ذریعہ لوگوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت دے درہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران استوتی نے کہا کہ وائرس سے اپنی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ یہ ہےکہ لوگ احتیاط کے ساتھ اپنے گھروں پر رہیں۔

استوتی کے والد راجیش جیسوال ویڈیو کے ذریعہ بیداری والے اس گانے کو لوگوں تک رسائی کررہے ہیں۔وہیں اس گیت کے بول خود استوتی کے والد نے لکھا ہے۔

استوتی کا رحجان بچپن سے ہی موسیقی کی طرف تھا، بیٹی کے اس شوق سے مائل ہوکر استوتی کے والد نے اسے موسیقی کی تعلیم دی۔

استوتی موبائل ایپ پر نشر ہونے والی مویسقی کی ایک پروگرام میں اول نمبر پر آئی تھیں، وہیں استوتی ممبئی کے دو ریلیٹی شو کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

راجیش جیسوال نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی اطاعت کریں اور کورونا سے بچنے کےلیے گھر پر رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details