اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں سڑک حادثہ، چار ہلاک - چھتیس گڑھ میں ایک سڑک حادثہ

چھتیس گڑھ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد کے ہلاک اور دو لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

چھیتس گڑھ میں سڑک حادثہ، چار ہلاک
چھیتس گڑھ میں سڑک حادثہ، چار ہلاک

By

Published : Oct 10, 2020, 11:29 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ میں بلاسپور سے رائے پور کی طرف جانے والی کار روڈ کے کنارے ایک کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں چار افراد ہلاک اور دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے سمز میں داخل کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رائے پور کا رہائشی ایک خاندان کار سے اپنے گھر رائے پور سے بلاسپور واپس جارہا تھا۔

چھیتس گڑھ میں سڑک حادثہ، چار ہلاک

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب یہ کار سر گاؤں میں برم دیو ڈھابہ کے قریب ایک راہگیر کو بچانے کی کوشش کررہی تھی، اسی وقت سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی شام کار نمبر سی جی 04 ایل جے 5608 بلاسپور سے رائے پور جارہی تھی، جو حادثہ کا شکار ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details