اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2020, 2:22 PM IST

ETV Bharat / state

ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جوش پور میں ایک پک اپ وین پلٹنے سے چارافراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

four died in road accident in jashpur chhattisgarh
ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع جوش پور کے پتھل گاؤں -رائے گڑھ پر ایک پک اپ وین کے بے قابو ہوکر پلٹنے سے تین خواتین سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ پچیس (25 )دیگر زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں پتھل گاؤں سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رائے گڑھ کے دھرم جئے گڑھ کے امبیٹکرا مندرسے واپس لوٹ رہے عقیدت مندوں سے بھری پک اپن وین کل دیر شام چرخا پارا کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

حادثہ میں متھرابائی، مدرامتی، سمترا بائی، مونو راٹھیا (6) کی موقع پر ہی موت گئی جب پک اپ میں سوار 25 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو پتھل گاؤں کےہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details