اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کی اہلیہ کورونا متاثر

ریاست چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ رمن سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ ان کی اہلیہ وینا سنگھ کورونا متاثرپائی گئی ہیں ۔وینا کو ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔

چھتیس گڑھ: سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کی اہلیہ کورونا متاثر
چھتیس گڑھ: سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کی اہلیہ کورونا متاثر

By

Published : Aug 12, 2020, 7:18 PM IST

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کی اہلیہ وینا سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعلی رمن سنگھ نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ رمن سنگھ نے ان کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قرنطینہ اختیار کریں اور اپنی جانچ کروائیں۔

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ رمن سنگھ کا ٹوئیٹ

رمن سنگھ نے ٹوئیٹ کرکے لکھا کہ میری اہلیہ وینا سنگھ کی کوڈ 19 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں ہسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔ساتھ ہی میں اور میرے خاندان کے دیگر افراد بھی آئسولیشن میں رہ کر جانچ کرائیں گے۔آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ ہمارے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی قرنطینہ اختیار کر لیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا ہی جارہا ہے۔ریاست کے کئی سیاسی گھرانے بھی اس کے زد میں آگئے ہیں۔سابق اسمبلی کے اسپیکر گوری شنکر اگروال سمیت ان کا پورا خاندان کورونا متاثرہ پایا گیا ہے۔وہیں پی سی سی چیف موہن مرکام کے خاندان کے 5 رکن کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔اب کورونا کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ جئےبنگلے میں بھی کورونا نے دستک دے دی ہے۔

راج بھون، وزیراعلی کے رہائش گاہ، وزیر صحت کے بنگلے میں بھی کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کانگریس اور بی جے پی کے ترجمان بھی کورونا انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست میں کورونا سے اب تک 104 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details