اردو

urdu

By

Published : Aug 9, 2022, 11:35 AM IST

ETV Bharat / state

Rain in Bastar: بستر میں موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم

ضلع بستر ڈویژن میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندی نالے بھر گئی ہیں۔ عام زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے اندراوتی، سکننی، ڈنکنیاور چھوٹے ندی نالے طغیانی پر ہے۔ Heavy Rain in Bastar

بستر میں موسلادھار بارش سے زندگی درہم برہم
بستر میں موسلادھار بارش سے زندگی درہم برہم

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں گزشتہ 24گھنٹوں سے لگاتار بارش سے زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے اندراوتی، سکننی، ڈنکنیاور چھوٹے ندی نالے طغیانی پر ہے۔ اندراوتی ندی کی آبی سطح خطرے کی علامت سے اوپر ہے۔ وہیں بستر ضلعے کے دو گاؤں جزیرے بن گئے ہیں۔ جنوبی بستر کا علاقہ 200سے زیادہ گاؤ کا ضلع ہیڈکواٹر سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ وہی اڑیسہ میں آنا جانا بند ہے۔ flood situation worsens in bastar District

سرکاری اطلاعات کے مطابق اندراوتی ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے اور اس سے ملے 200سے زیادہ گاؤ بھی زد میں آگئے ہیں۔ نگر نار ندی بورنا جزیرہ بن چکاہے۔ وہاں کے لوگوں کو نگرنار کیمپ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جگدلپور شہر کے اس پاس نشیبی بستیوں میں پانی بھر گیا ہے۔ ضلع انتظانیہ نے بارش کو دیکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جگہ جگہ لگائے جائے۔ بیجاپور ضلعے میں مودکپالن نالہ میں پانی اوپر بہ رہا ہے۔ بھوپالپٹن کا بیجاپور سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔گیدم بیجاپور کا رابطہ ٹوٹنے سے تومار ند ی میں طغیانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain Lashes in Karnataka: کرناٹک میں موسلا دھار بارش سے پانچ کی موت

سکما ضلع میں شبری ندی بھی تیزی پر ہے۔ سکما اڑیسہ کے راستے پر حزئی پرا پل کے اوپر زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے آمدورفت بند ہیں۔ پشپال تھانہ علاقے میں 80سال کے لکھماناگ کی زد میں آنے سے ایک پیڑ پر پھنس گیاجسے پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کرکے بچایا۔ Heavy Rain in Chhattisgarh

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details