اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریکٹر پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک - بلاسپور

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور میں ہرری تھانہ علاقہ کے اٹرا گاؤں میں ایک ٹریکٹر کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے پانچ مزدوروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ٹریکٹر پلٹنے سے پانچ افراد کی موت

By

Published : Jul 29, 2019, 1:53 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کونی علاقے کے چمكاواں سے تعلق رکھنے والے مزدور اتوار کی شام بجلی تار لگانے کے کام کے بعد اٹرا پنچایت بھون واپس آ رہے تھے، اسی دوران ٹریکٹر بے قابو ہو کر پانی سے بھرے گڈھے میں پلٹ گیا۔

حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور اور چار مزدوروں کی موت ہو گئی۔

مرنے والوں کی شناخت ٹریکٹر ڈرائیور اکشے، سورج سہو، راجکمار اور رامائن سہو کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details