ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جانجگیر۔ چمپا کے سابقہ کلکٹر جنک پرساد پاٹھک پر عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔ سابقہ کلکٹر پر ایک خاتون نے عصمت دری، فحش پیغامات بھیجنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 'اس کے شوہر کو نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دے کر اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔
سابقہ کلکٹر جنک پرساد پاٹھک پر عصمت دری کا الزام - Case registered against Pathak
جانجگیر۔ چمپا کے سابقہ کلکٹر جنک پرساد پاٹھک پر ایک خاتون نے عصمت دری، فحش پیغام بھیجنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
سابقہ کلکٹر جنک پرساد پاٹھک پر عصمت دری کا الزام
کوتوالی پولیس نے جنجگیر چمپا ضلع کے سابقہ کلکٹر جنک پرساد پاٹھک کے خلاف خاتون کی شکایت پر عصمت دری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ فحش پیغامات بھیجنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون بدھ کی شام کوتوالی پولیس اسٹیشن پہنچی اور اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور ثبوت کے طور پر فوٹو کے ساتھ کچھ آڈیو بھی پیش کیا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر سابق کلکٹر جنک پرساد پاٹھک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔