اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون ڈپٹی کلکٹر کا رقص سوشل میڈیا پر وائرل

ریاست چھتیس گڑھ اپنے اندر بہت ساری روایات کو سمیٹے ہوئے ہے۔ موجودہ بھوپیش بگھیل کی حکومت بھی مسلسل چھتیس گڑھ کی روایت کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے مصرف عمل ہے اور اس کے لئے مستقل کوششیں کررہی ہے۔

خاتون ڈپٹی کلکٹر کا رقص سوشل میڈیا پر وائرل

By

Published : Nov 12, 2019, 2:14 PM IST

ایسی صورتحال میں حکومت کے اندر کام کرنے والے سرکاری اہلکار بھی پیچھے نہیں رہنے والے ہیں۔ ایسی ہی ایک خاتون افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں خواتین افسر دیہی خواتین کے ساتھ مل کر چھتیس گڑھ کا روایتی 'سوا' ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

خاتون ڈپٹی کلکٹر کا رقص سوشل میڈیا پر وائرل

ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر فائز خاتون افسر روچی شرما، جو لورمی میں ایس ڈی ایم کے عہدے پر تعینات ہیں۔

دراصل روچی شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں خاتون ڈپٹی کلکٹر 'لورمی ایس ڈی ایم آفس' کے احاطے میں دیہی خواتین کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ دیہی خواتین بھی خاتون آفیسر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔

دیہی خواتین کے ساتھ خواتین افسر کے 'سوا رقص' کی ہر جگہ تعریف کی جارہی ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر اس افسر کی تعریف کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر روچی شرما کا کہنا ہے کہ 'کچھ دیہی خواتین آفس کے احاطہ میں رقص کرنے آئی تھیں۔ جسے دیکھ کر ان کا بھی دل کر گیا اس لئے وہ بھی ان کے ساتھ ڈانس کرنے لگیں۔'

روچی کا کہنا ہے کہ 'چھتیس گڑھ کی ایسی روایات اور لوک فن کے تحفظ کے لئے ہر ایک کو ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details