اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں نے 500 مزدور خاندانوں کو مفت سبزیاں تقسیم کی - بھرسی ڈونگری گاؤں

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دھم تری کے دور دراز علاقے میں واقع بھرسی ڈونگری گاؤں کے کسانوں نے گاؤں میں رہنے والے تقریبا 500 مزدور خاندانوں تک تازہ سبزیاں پہنچا کر  ایک نئی مثال قائم کی ہے۔سبھی کسان اپنے کھیتوں میں اگی سبزیوں کو لوگوں میں مفت تقسیم کررہے ہیں۔

کسانوں نے 500 مزدور خاندانوں کو مفت سبزیاں تقسیم کی
کسانوں نے 500 مزدور خاندانوں کو مفت سبزیاں تقسیم کی

By

Published : Mar 31, 2020, 5:39 PM IST

جہاں پورے ملک میں وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، لیکن اس قسم کے ابتر صورتحال میں بھی کسان اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔

ہم بات کر رہیں دھمتری کے وناچل علاقے کے بھرسی ڈونگری کے کسانوں سبھی لوگوں کے گھر گھر جاکر ان تک سبزیاں مہیا کر رہیں ہیں۔

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔انفیکشن کے خطرے کے مدنظر بھارت کو 21دن تک لاک ڈان کیا گیا ہے۔

ایسے صورتحال میں لوگوں کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت اپنی سطح پر ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔کچھ معاشرتی ادارے اور عام عوام بھی ضرورتمندوں کی مدد کررہی ہے۔

گاؤں میں تقریبا 500 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ان میں سے 80 فیصد خاندان اجرت معاش پر انحصار کرتی ہے۔ایسے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام مزدور بے روزگا ہوگئے ہیں۔گاؤں کے کسان گاؤں میں موجود تمام خاندانوں کو مفت سبزیاں مہیا کررہی ہے۔


سبزی تقسیم کرنے والے کسان نے بتایا کہ گاؤں کے سبھی کسانوں نے مل کر اپنے اپنے کھیتوں سے اگی ہوئی سبزیوں کے 500 سے زیادہ پیکٹ تیار کیے ہیں۔ اس پیکٹ میں 3 سے 4 قسم کی سبزیاں رکھی جاتی ہیں۔ پیکٹ تیار کرنے کے بعد ، کسان خود گاڑیوں میں سبزی لوڈ کر کے گھر گھر تقسیم کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details