اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے موسم بارش سے فصلیں تباہ

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 'اس بار 25 سے 30 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ابھی آم اور دھان پکے نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے، لیکن گیہوں کی فصل پکنے کے لئے تیار تھی۔ اس کی وجہ سے 40 سے 50 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔'

بے موسم بارش سے فصلیں تباہ
بے موسم بارش سے فصلیں تباہ

By

Published : Apr 10, 2020, 4:15 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے دھان، گینہو، دھنیا اور آم کی کاشت تباہ ہوگئی ہے۔

کاشتکاروں کو 25 سے 30 فیصد نقصان ہوا ہے۔ کچھ کاشتکاروں کی حالت ایسی ہے کہ وہ فصل پر لگائے گئے سرمائے کو بھی واپس نہیں کرسکتے ہیں۔ کسان حکومت سے مدد کی توقع کر رہے ہیں۔

کاشتکار بتاتے ہیں کہ ضلع میں اس بار آم کے پھل بھی بہت اچھے لگے تھے لیکن وہ بھی اولے کی وجہ سے خراب ہو گئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ 'حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہئے اور جو فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کا انشورنس کے تحت معاوضہ دیا جانا چاہئے۔'

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 'دوسری طرف دھنیہ کی فصل بھی بارش اور اولے نے تباہ کردیا ہے۔'

کاشتکاروں کا خیال ہے کہ 'اس بار 25 سے 30 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ابھی آم اور دھان پکے نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے نقصان کم ہوا ہے، لیکن گیہوں کی فصل پکنے کے لئے تیار تھی۔ اس کی وجہ سے 40 سے 50 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details