اردو

urdu

By

Published : Aug 18, 2020, 7:52 PM IST

ETV Bharat / state

جنگلی ہاتھیوں کا حملہ، ایک کسان کی موت

چھتیس گڑھ کے جشپور جنگلاتی ڈیویژن کے تپکرا جنگلاتی سب ڈیویژن میں جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں ایک کسان کی موت ہو گئی۔ اس دوران دوسرے کسان نے بھاگ کر مشکل سے اپنی جان بچائی۔

FARMER DIED IN ATTACK
جنگلی ہاتھیوں کا حملہ، ایک کسان کی موت

فاریسٹ ڈیویژن افسر جادھو شری کرشن نے بتایا کہ تپکرا فاریسٹ ایریا میں بابو لال نامی کسان پر ہاتھیوں کے جھنڈ نے اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس سے کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اوڈیشہ ریاست سے متصل تپکرا کے جنگلات میں 25 سے زیادہ ہاتھی گھوم رہے ہیں۔

ان ہاتھیوں کی سرگرمیوں پر محکمہ جنگلات کے عملے فوراً نزیدکی گاؤں میں گاؤں والوں کو اطلاع کرکے محتاط کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود گاؤں والے جنگلات میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاتھی کے حملے سے متوفی کسان کے گھروالوں 25 ہزار روپے کی فوری اقتصادی مدد مہیاکرادی گئی ہے۔اس معاملے میں تپکرا فاریسٹ افسر نے معاوضۃ کے معاملہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details