چھتیس گڑھ کے راج آنند گاؤں ضلع کے ٹھیلکاڈیہہ تھانہ علاقے میں ایک کار کے بے قابو ہوکر پل سے ٹکراکر پلٹنے سے اس میں لگی آگ سے ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین کی جل کر موت ہوگئی ہے۔ Five Members of a Family Burnt Alive in Car Accident
Five of a Family Charred to Death After Car Catches Fire: کار کے پل سے ٹکراکر پلٹنے سے لگی آگ، پانچ کی موت - کار کے پُل سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا حادثہ
چھتیس گڑھ میں پیش آئے ایک حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے، بتایاجارہا ہے ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کار میں سوار ہوکر کہیں جارہے تھے، تبھی کار پل سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی جل کر موت ہوگئی۔ Five Members of a Family Burnt Alive in Car Accident
پولیس ذرائع کے مطابق ٹھیلکاڈیہہ تھانہ کے تحت آنے والے گرام سنگارپور-گوپال پور کے درمیان ایک کار پل سے ٹکراکر پلٹ گئی اور اس میں آ گ لگ گئی، جس سے کار میں سوار ایک کنبے کے پانچ اراکین کی جل کر موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ کھیراگڑھ کا کوچر کنبہ جس کے مکھیہ سبھاش چندر کوچر (60)اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ شادی کی ایک تقریب سے کھیرا گڑھ لوٹ رہے تھے۔ تبھی سنگارپور گوپال پور کے پاس کار پل سے ٹکرا کر پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
- مزید پڑھیں:کار کے کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک
حادثے میں کار سوار سبھاش چندر کوچر، ان کی بیوی کانتی دیوی اور تین بچے، بھاونا، وردھی اور پوجا کی جائے وقوع پر ہی جل کر موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔