پانچ جون کو پوری دنیا میں یوم عالمی ماحولیات منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے سنجے گائیکواڈ سے خصوصی بات چیت کی ہے۔
سنجے گائیکواڈ بنجر پہاڑی سرزمین اور نیشنل ہائی وے 43 کے ساتھ سدھ بابا پہاڑ پر سیکڑوں پودے لگائے ہیں۔
سنجے گائیکواڈ نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماحول کو کچھ دیا جائے، کیوں کہ انسانوں نے اب تک اس سے صرف فائدہ اُٹھایا ہے۔
سنجے کئی برسوں سے درخت لگانے کی مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے لگائے گئے کچھ پودے اب درخت بن چکے ہیں۔ اس علاقے میں یہ بنجر پہاڑی زمین آج سبزہ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ نظر آنے والا پہاڑ آج سبز نظر آنے لگا ہے۔ اس کا سہرا سنجے اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔