بستر: چھتیس گڑھ میں کانکیر، نارائن پور اور دنتے واڑہ میں نکسلائٹس کی جانب سے تشدد کے واقعات پیش آیا۔ کانکیر کے بانڈے کے مدپکھنجور اور اولیا جنگل میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر ہوا ہے۔ فائرنگ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نکسلائیٹ فرار ہو گئے۔ انکاؤنٹر میں ایک کسان کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ کسان اپنے مویشی چرانے کھیت میں گیا ہوا تھا۔ جائے وقوعہ سے 47 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ انکاونٹر میں متعدد نکسلیوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔
چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران نکسلی حملہ کی بھی اطلاع ہے۔ سکما کے تادمیٹلا اور کانکیر ضلع کے بانڈے تھانہ علاقے میں سی آر پی ایف اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا جس میں متعدد نکسلائٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ مینپا میں پولنگ پارٹی کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے سیکوریٹی فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہاں انکاؤنٹر تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔ اس میں کچھ فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اسی دوران کانکیر ضلع کے بانڈے تھانہ علاقے میں بی ایس ایف اور ڈی آر جی کی ٹیم ووٹنگ کے موقع پر تعینات تھی، دریں اثنا، دوپہر ایک بجے کے قریب پناور کے قریب سیکوریٹی فورسس اور نکسلیوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ جائے وقوعہ سے اے کے 47 کو برآمد کیا گیا۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ انکاونٹر میں کچھ نکسلیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کا امکان ہے۔ آپ کو بتادیں کہ چھتیس گڑھ کے سکما میں ووٹنگ کے دوران دوپہر ایک بجے کے قریب پڈیرا کے جنوب میں پولس اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔ یہاں سینٹرل ریزرو پولیس کی 85 ویں کور کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہاں سیکوریٹی اہلکاروں اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم تقریباً 5-10 منٹ تک جاری رہا۔ انکاونٹر کے بعد ماؤنوازوں کو 2-3 لاشیں لے کر موقع سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔ انکاونٹر کے مقام پر خون کے دھبے اور گھسیٹنے کے نشانات بھی ملے ہیں۔ انکاونٹر میں تمام فوجی محفوظ ہیں جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
نارائن پور کے اورکشا میں انکاؤنٹر: نارائن پور کے اورکشا کے تادور میں ایس ٹی ایف اور ماؤنوازوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ نکسلائٹ کی جانب سے تشدد کے بعد سیکوریٹی فورسس نے جوابی کاروائی کی۔ گھنے جنگل کی وجہ سے نکسلی بھاگنے میں کامیاب رہے۔