چھتیس گڑھ کی گورنر انوسوئیا اویکے نے کہا کہ دوران امتحان والدین اپنے بچوں پر بے وجہ دباؤ نہ ڈالیں ۔ کیو نکہ یہ امتحان ان کی زندگی کا آخری امتحان نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالب علمی کے زمانے میں وہ خود جماعت ہفتم کے امتحان میں فیل ہوگئی تھیں ۔ مگر انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور دوسری مرتبہ امتحان میں کا میابی حاصل کی ۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا سب سے پہلے سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ سمجھائیں کہ یہ امتحان ان کی زندگی کا ٓخری امتحان نہیں ہے ۔
اس کے علا وہ اپنے بچوں کا موازنہ دوسروں سے نہ کریں۔ بلکہ انہیں یہ بتائیں کہ اگر اس مرتبہ نمبرات کم آئے ہیں تو کوئی بات نہیں۔ آئندہ امتحان میں بہتر نمبرات حا صل کر سکتے ہیں۔