اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی' - پینٹنگ اور ڈانسنگ میں دلچسپی

رائے پور کے آرنگ علاقے میں رہنے والی پائل لاکھے کو بولنے اور سننے میں پریشانی ہے، لیکن اس کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں ایک اچھی ڈانسر بنے، اس کے لیے وہ ممبئی جانا چاہتی ہے۔

'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی'
'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی'

By

Published : Jul 6, 2020, 10:07 AM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے آرنگ کی رہائشی پائل لاکھے کی کہانی بہت منفرد ہے۔

گیارہویں میں پڑھنے والی پائل کو سننے اور بولنے میں دشواری کا سامنا ہے ، لیکن اس کی یہ کمی کبھی بھی اس کے خوابوں کی راہ میں حائل نہیں ہوئی۔ بچپن سے ہی گویائی اور سماعت سے محروم پائل ایک بہت اچھی ڈانسر بننا چاہتی ہے۔ وہ گانوں پر اتنا اچھا رقص کرتی ہے کہ کوئی بھی اس کا اندازہ نہیں کرپائے گا کہ وہ جسمانی طور پر معذور ہے۔

'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی'

پائل پڑھائی میں اچھی ہونے کے علاوہ پینٹنگ اور ڈانسنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ پائل رقص کی مہارت اپنے اسکول کے ساتھ ساتھ شہر میں متعدد ثقافتی پروگراموں میں دکھاتی ہے۔ ساتھ ہی 15 اگست اور 26 جنوری کو منعقدہ پروگراموں میں پائل نے اپنی کارکردگی سے لوگوں کا دل جیتا ہے اور اسے بہت سے ایوارڈا بھی مل چکے ہیں۔

'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی'

پائل نے زیادہ تر خود سے ہی ڈانس سیکھا ہے لیکن بیچ بیچ میں اسے رقص سکھانے کے لیے اس کے ڈانس ٹیچر آتے ہیں۔

ڈانس ٹیچر آیوش بتاتے ہیں کہ 'پائل کو ابتدائی دنوں میں ڈانس سکھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اب وہ سب کچھ باسانی سمجھ جاتی ہے۔ پائل ہر ایک ڈانس اسٹیپ کو بڑی تیزی سے سیکھ لیتی ہے۔

'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی'

ڈانس ٹیچر کا کہنا ہے کہ 'پائل کے اندر کافی اعتماد ہے، جس کی وجہ سے وہ آگے بڑھ رہی ہے۔ آیوش نے کہا کہ 'اگر پائل کو اچھی رہنمائی اور اچھا ڈانس ٹیچر مل جائے تو وہ رقص میں ایک اچھا مقام حاصل کر سکتی ہے۔

پائل کی والدہ ممتا لاکھے نے بتایا کہ 'ان کی دونوں بیٹیاں بچپن سے ہی بول اور سن نہیں سکتی ہیں۔

آرنگ علاقے میں علاج کے اچھے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے وہ دونوں کا علاج کرنے سے محروم تھی۔ پھر رائے پور میں علاج کرانے کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ 'بڑی بیٹی کی بہتری نہیں ہوگی، لیکن پائل کے علاج کے بعد اس کی حالت بہتری آئی اور وہ تھوڑا بہت سننے اور بولنے لگی۔

'کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی'

ممتا لاکھے نے بتایا کہ 'ان کی بڑی بیٹی بارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ جبکہ پائل عام بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کررہی ہے۔ وہ رقص میں آگے بڑھنا چاہتی ہے اور رقص میں نام کمانا چاہتی ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ 'وہ پائل کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرتی ہے۔

والد ستیندر کمار نے بتایا کہ 'پائل ڈانس میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ کنبے میں سبھی اس کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'پائل پہلے پڑھائی کرتی تھی، لیکن اچانک اس کی دلچسپی ڈانس میں ہوگئی، جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر ویڈیو دیکھ کر ڈانس کررہی ہے۔ پائل کی خواہش ہے کہ وہ رقص کے لیے ممبئی جائے۔

پائل کی چچی گیتا لاکھے کا کہنا ہے کہ 'جب بچے چھوٹے تھے، تو سمجھ نہیں آتا تھا کہ مستقبل میں یہ کیا کریں گے، لیکن پائل کی والدہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو پڑھانے لکھانے کے ساتھ ساتھ دوسرے اہم کاموں میں کافی مدد کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details