سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کالی چرن مہاراج نے پنڈت جواہر لال نہرو کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کالی چرن Kalicharan Maharaj نے کئی ناموں کو سامنے رکھ کر ان پر تبصرہ کیا ہے، لیکن خاص طور پر گاندھی جی کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر کئی سنگین الزامات Derogatory Remarks On Mahatma Gandhi لگائے ہیں۔
ویڈیو میں کالی چرن نے کہا کہ گاندھی جی کے خلاف بولنے Derogatory Remarks On Mahatma Gandhi پر میرے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئیں، جس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ گاندھی جی نے ہندوؤں کے لیے کچھ نہ کر تے ہوئے ملک سے غداری کی ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بجائےجواہر لال نہرو کو وزیر اعظم کیوں بنایا گیا، گاندھی جی اس نہرو-گاندھی خاندان کے بانی ہیں، قوم کے بانی نہیں، اس لیے میں انھیں بابائے قوم نہیں مانتا۔
یہ بھی پڑھیں: