اردو

urdu

By

Published : Jun 11, 2020, 8:31 PM IST

ETV Bharat / state

سورج پور: ایک ماہ میں چار ہاتھیوں کی موت

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سورج پور کے پرتارپور جنگل میں ایک مادہ ہاتھی کی لاش ملنے سے محکمہ جنگلات کے حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک ماہ میں چار ہاتھیوں کی موت
ایک ماہ میں چار ہاتھیوں کی موت

حکام کے مطابق دو تین دن قبل اس مادہ ہاتھی کی موت ہوئی تھی۔

اب تک پرتارپور جنگل میں گذشتہ ایک ماہ کے اندر چار ہاتھیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ابھی تک محکمہ جنگلات کو ہاتھیوں کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ہاتھیوں کی لاشیں مستقل ملنے کے سبب محکمہ جنگلات میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ جنگلات کو ہاتھیوں کی موت کا سبب آلودہ پانی لگ رہا ہے، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ہاتھیوں کی لاشوں کے بارے میں مسلسل اطلاعات کے بعد محکمہ جنگلات کے اعلی حکام بھی پرتا پور پہنچ گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے اس بات کی تفتیش ہو رہی ہے کہ ہاتھی کیوں مر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details