چھتیس گڑھ کے ضلع دنتےواڑا میں 'لون وراٹو مہم' کا اثر ہونا شروع ہوگیا ہے۔ عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرکے انہیں معاشرے کے مین اسٹریم میں لانا پولیس کی مہم میں شامل ہے۔ اسی کے ساتھ ہی تمام ماؤنوازوں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ 'لون وراٹو مہم' کے تحت خودسپردگی کریں۔ پولیس کو اس مہم میں کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔
اب تک 50 سے زائد ماؤنواز 'لون وراٹو مہم' کے ساتھ اپنے گروہ کو چھوڑ کر مرکزی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔ جس میں کچھ انعامی ماؤنواز بھی شامل ہیں۔ نکسلیوں پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ایک انوکھا قدم اٹھایا ہے۔ پیر کے روز ضلع کے گڈرا گاؤں میں خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا تھا اور انہیں مفت میں ٹریکٹر دیئے گئے۔ اس مہم کا نام 'جے لیور جے کمائی' رکھا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے 'نوجوان اب کھیتی باڑی کریں گے'۔