پولیس ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف کی 65ویں بٹالین کے کلہاڑی گھاٹ کیمپ میں تعینات جوان روادا لتچانا کی لاش صبح پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی ملی۔ جوان گزشتہ دنوں سے ذہنی تناو میں تھا لیکن اس کی وجہ کیا تھی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کل رات اس کے ساتھیوں نے اسے ٹھیک ٹھاک دیکھا تھا، مگر آج صبح ڈائننگ ہال کے چھجے میں اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔
سی آر پی ایف کے جوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کی - security forces
چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع کے کلہاڑی گھاٹ کیمپ میں تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
سی آر پی ایف کے جوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کی
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سکھ نندن راٹھور موقع پر پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ راودا آندھرپردیش کے شری کا کلم ضلع کا رہنے والا تھا۔جوان کی لاش اس کے آبائی گاوں کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔