اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں باہر سے آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ کی منفی رپورٹ لازمی - اردو نیوز

چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کی نئے ویریئنٹ کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے، ریاست میں ہوائی، ریل یا سڑک کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

covid negative report is mandatory for outside passengers in chhattisgarh
چھتیس گڑھ میں باہر سے آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ منفی رپورٹ لازمی

By

Published : Apr 24, 2021, 1:54 PM IST

چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے ڈویژنل کمشنر، انسپکٹر جنرل پولیس، کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بیرونی ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ جانچ کے بارے میں رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ یہ ہدایات 27 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔

جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ریاست میں ہوائی، ریل یا سڑک کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ اگر رپورٹ منفی ہے تو یہاں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ محکمہ صحت کے ایس او پی کے مطابق جن مسافروں کے پاس منفی کووڈ رپورٹ ہے اور ان میں کووڈ۔ 19 کی علامات نہیں ہیں انھیں ہوم کوارنٹین میں رہنا ہوگا۔

رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افراد جن کے پاس منفی کووڈ رپورٹ ہے اور ان میں کووڈ 19 کی علامات ہیں، ان تمام افراد کی دوبارہ کووڈ 19 جانچ کی جائے۔

جانچ میں مثبت پائےجانے پر محکمہ صحت کے ایس او پی کے مطابق علاج کے لئے کارروائی کی جائے۔ طبی مشورے کے مطابق علاج کیا جائے اور کووڈ کی علامتوں والے منفی مسافروں کوآئسولیٹ / کوارنٹین کیا جائے۔ ایسے تمام افراد جن کے پاس کووڈ منفی رپورٹ نہیں ہے، ان کو ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور سرحدی ریاست سے آنے والی سڑک کی سرحد پر واقع بارڈر / چوکی میں ٹیسٹنگ کی اوکس بنا کر صحت کی جانچ سمیت ضروری کووڈ ٹیسٹ کا انتظام کیا جائے۔ جانچ کا خرچ مسافر خود برداشت کرے گا۔

مزید پڑھیں:

آکسیجن، کنٹینر، ادویات اور دیگر سامان پہنچانے میں فضائیہ پیش پیش

ہدایات کے مطابق، چھتیس گڑھ کے باشندوں کے لئے کوارنٹین کا بندوبست، پیشگی ہدایت کے مطابق، ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور سرحدی ریاست سے آنے والی سڑکوں کے جانچ مراکز میں کووڈ سے متعلق رویہ جیسے ماسک لگانا، دو گز کی دوری، ہاتھ کی صفائی وغیرہ پر عمل کئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جو مسافر سڑک کے راستے دیگر ریاستوں کے لئے جارہے ہیں، ان کی گاڑیوں پراس سلسلے میں ایک اسٹیکر کو یقینی بنایا جانا چاہئے تاکہ وہ مسافر ریاست کے اندر نہ رک سکیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details