ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوبرا میں آج ملک کی سب سے لمبی مال گاڑی پہنچی۔جنوب مشرقی وسطی ریلوے نے پانچ مال گاڑیوں کو ایک ساتھ جوڑ کر ملک کی سب سے لمبی ٹرین 'واسوکی' کو شروع کرکے تاریخ رقم کردی ہے، یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس مال گاڑی کا استعمال کوئلہ لے جانے کے لیے کیا جائے گا۔اس ٹرین کو چھتیس گڑھ کے بھلائی سے کوربا کے درمیان ہی چلایا جائے گا۔اس کی دوری 224 کلومیٹر ہے۔حال ہی میں 'شیشناگ' کو بھی شروع کیا گیا ہے، جس کی لمبائی ڈھائی کلومیڑ ہے۔شیشناگ، واسوکی کے بعد ملک کی دوسری سب سے لمبی ٹرین ہے۔
واسوکی کو شروع کرنے سے وقت اور عملے کی بچت ہوگی۔صارفین کو جلد ہی ان کی ڈلیوری مل جائے گی۔جنوب مشرقی وسطے ریلوے نے بھارتی ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار پانچ مال گاڑیوں کو ایک ساتھ جوڑ کر چلایا ہے۔اس مال گاڑی کی کل لمبائی 3.5 کلومیڑ کے قریب ہے۔