چھتیس گڑھ کے ضع بلودا بازار کے بھٹگاؤں میں پیر کی شب بھٹگاؤں تھانہ انچارج پر حملہ کرنے والے 6 گرفتار ملزمین کووڈ اسپتال سے فرار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد سے محکمہ پولیس میں افراتفری کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی رات بھٹگاؤں پولیس اسٹیشن انچارج ایچ آر راترے کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد اسٹیشن انچارج اپنے ایک ملازم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ان کی گاڑی خراب ہوگئی، جہاں سے ڈرائیور گاڑی کو بنوانے چلا گیا، اس دوران اسٹیشن انچارج کو تنہا دیکھ کر کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔