آج کل بہت سے کورونا جنگجو کووڈ۔-19 جیسے مہلک وائرس کو شکست دینے کے لیے میدان میں لڑ رہے ہیں۔ ان میں ڈاکٹرز، نرس، پیرا میڈیکل اسٹاف، پولیس، صفائی کارکنان اور میڈیا کا ایک اہم کردار ہے۔ لیکن ای ٹی وی بھارت آپ کو ایک ایسے کورونا فائٹر سے ملاقات کرائے گا جس نے اس جنگ کو جیتنے کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے۔
یہ کانٹریکٹ ڈیٹا انٹری آپریٹر نریندر کمار گپتا ہیں، جو ریاست چھتس گڑھ کے محکمہ صحت امبکا پور کی وباء کی کنٹرول برانچ میں تعینات ہیں۔ نریندر اپنے ذاتی فرائض کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس وباء کا مقابلہ دن رات کر رہے ہیں۔ نریندر صرف اس لیے خاص نہیں ہیں کیوںکہ وہ دن رات اپنا کام کر رہے ہیں۔ بلکہ خاص بات یہ ہے کہ ان کی اہلیہ حاملہ ہیں اور ڈاکٹروں نے اپریل کے پہلے ہفتے میں ہی اس کی ڈیلیوری کی تاریخ دی ہے۔ باوجود اس کے وہ بنا چھٹی کے اپنی ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔ افسران اور ساتھیوں نے انہیں چھٹی لینے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کا مشورہ بھی دیا۔ لیکن نریندر نے انکار کر دیا اور اس خوفناک وباء کے خلاف جاری جنگ میں اپنا فرض ادا کرنا زیادہ اہم سمجھا۔