ریاست چھتیس گڑھ کی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کرن مئی نائک نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ایسی بہت سی لڑکیاں ہیں جو جنسی زیادتی کے مقدمات درج کرنے کو کہتی ہیں جو کئی سالوں تک بغیر شادی کے مردوں کے ساتھ رہتی ہیں'۔
کرن مئی نائک نے کہا کہ 'لڑکیاں اپنی مرضی سے غلط تعلقات میں پڑ جاتی ہیں۔ تعلیم یافتہ ہونے کے بعد وہ غلط رشتے میں رہتی ہیں اور پھر رپورٹ لکھوانے آتی ہیں۔ بعد میں یہ لڑکیاں انصاف کی توقع کرتی ہیں۔ ایسی لڑکیاں انصاف کی توقع نہ کریں کیونکہ آپ نے غلط کام کیا ہے۔