پتھل گاؤں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ دنیا میں معاشی کساد بازاری کے دوران بھی ہندوستان نے اپنی معیشت کی حالت کو مضبوط کرتے ہوئے 5ویں نمبر پر اپنا مقام بنایا ہے۔
نڈا آج چھتیس گڑھ کے جش پور پہنچے تھے۔ یہاں بالاجی مندر میں پوجا کرکے انہوں نے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی تبدیلی یاترا کو جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم مودی کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے سال 2024 کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر پہنچ کر دنیا میں ایک مثال قائم کرے گا۔
نڈا نے کہا کہ اب ہندوستان پیچھے رہ جانے والا ملک نہیں ہے ۔ جی 20 کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مسٹر مودی نے تمام شعبوں میں اپنی حیرت انگیز صلاحیت کو دنیا کے سامنے دکھایا ہے۔
اس دوران انہوں نے جش پور کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت کے جھوٹے وعدوں کے بارے میں عوام کو بتانے کے لئے یہ تبدیلی یاترا سرگوجا ڈویژن کی تمام 40 اسمبلیوں کا دورہ کرے گی، جس کے بعد یہ بلاسپور ضلع میں اختتام پذیر ہوگی۔