اردو

urdu

ETV Bharat / state

Model Code of Conduct امت شاہ اور سرما کے خلاف کمیشن میں شکایت درج - چھتیس گڑھ میں انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی

کانگریس کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کے خلاف انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو میمورنڈم دے کر شکایت درج کرائی گئی ہے۔ Assembly Elections 2023

complaints against Amit Shah
complaints against Amit Shah

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 6:53 AM IST

Updated : Oct 26, 2023, 12:28 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کے خلاف الیکشن کمیشن کو میمورنڈم دے کر شکایت درج کرائی اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید، تلنگانہ کانگریس کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونتھ ریڈی، چیف الیکشن کمیٹی کے رکن اتم کمار ریڈی اور تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرمارک نے بدھ کو کمیشن سے مل کر اس کی شکایت کی اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں نے چھتیس گڑھ میں انتخابی ریلی کے دوران سماج کے کچھ طبقوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے کی نیت سے بیانات دیئے ہیں اور ان کے یہ بیانات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔

کمیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد رمیش نے صحافیوں کو بتایا کہ کمیشن کو آٹھ معاملات میں میمورنڈم دیے گئے ہیں۔ اس میں پہلا میمورنڈم امت شاہ اور دوسرا بسوا سرما کے چھتیس گڑھ میں دئے گئے بیانات سے متعلق ہے، جس میں انہوں نے تفرقہ انگیز اور اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے، جب کہ تیسرا افسران کو رتھ انچارج اور فوج کی سیاست کاری اور چوتھا مدھیہ پردیش کے وزیر گووند سنگھ راجپوت کے خلاف ہے، جس میں انہوں نے بوتھ انچارجوں کو رشوت دینے کی بات کی ہے۔ چار شکایات

مزید پڑھیں: کانگریس پانچ ریاستوں میں کامیابی حاصل کرے گی: ملکارجن کھرگے

تلنگانہ حکومت کے ماڈل الیکشن کوڈ کی خلاف ورزی سے جڑے مختلف مسائل سے متعلق ہیں۔ اس دوران سلمان خورشید نے کہا کہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے تفرقہ انگیز مسائل اٹھانے کو لے کر کمیشن کے سامنے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ہیمنت بسوا سرما کے خلاف شکایات پیش کی گئی ہیں۔ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ کمیشن مذکورہ شکایات کا فوری اور وقتی طور پر نوٹس لے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نومبر میں دو مراحل میں ان ریاستوں میں انتخابات ہوں گے۔ سبھی ریاستوں میں سیاسی پارٹیوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 26, 2023, 12:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details