چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں اٹل بہاری واجپئی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر نیلش ورما نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے ایک ایسا طریقہ تیار کیا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے لیے کی جانے والی جانچ کی لاگت میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعے 'کورونا شناختی نظام' کی تیاری ریسرچ اسکالر نیلش ورما پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹر ایچ ایس ہوٹا کی رہنمائی میں اٹل بہاری واجپئی یونیورسٹی میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ 'کورونا وائرس شناختی نظام' کے ذریعے بہت سستی قیمت پر کیا جاسکتا ہے۔
ویڈیو: مصنوعی ذہانت کے ذریعے 'کورونا شناختی نظام' کی تیاری ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نیلش نے کہا ہے کہ 'پھیپھڑوں کا سی ٹی اسکین مشین لرننگ اور ایکسپنڈیبل اے آئی ٹکنالوجی کے ذریعہ کیا جائے گا۔
نیلش کا کہنا ہے کہ 'اس طریقے سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اس شخص کے پھیپھڑوں میں کس طرح کے اثرات ہیں'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'اس تحقیقی کام کے لیے ہم اب بھی مصروف ہیں۔ اس سے قبل چینی متاثرہ شخص کی سی ٹی اسکین امیج کے ساتھ جانچ کی گئی تھی۔ اس طرح یہ نظام محقیقن کے لئے بھی مفید ہوگا'۔
- مشین لرننگ اور آرٹی فیشیل انٹی لیجنس:
چھتیس گڑھ کے بلس پور میں اٹل بہاری واجپائی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر نیلش ورما نے بتایا ہے کہ 'مشین لرننگ کے ساتھ ساتھ اس ریسرچ میں توسیع پذیر مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جو ایک نئی ٹیکنالوجی ہے۔ جب ان دونوں تکنیکز کا استعمال کرتے ہوئے یہ ریسرچ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس سے نہ صرف کورونا شکار کی شناخت ہوگی بلکہ اس کی وضاحت بھی کی جاسکتی ہے'۔
- انسانی جسم میں انفیکشن کا تناسب:
ڈاکٹر ایچ ایس ہوٹا نے کہا ہے کہ 'اس نظام کے ذریعے انسانی جسم میں انفیکشن کا تناسب معلوم کرنا ایک آسان طریقہ ہے اور چند ہی گھنٹوں میں رپورٹز حاصل کی جاسکتی ہیں'۔
اس طریقہ میں انسانی جسم میں کورونا انفیکشن کے تناسب کی وضاحت کرکے کوالٹی طریقہ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نیلش اس تحقیق سے 99 فیصد تک درست نتائج کا دعویٰ کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی اپنی تحقیق کو بین الاقوامی جریدے میں اشاعت کے لیے بھیجیں گے۔