اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: تبلیغی جماعت سے واپس آنے والے لوگوں کو ہسپتال بھیجا گیا - لاک ڈاؤن

چھتیس گڑھ سے مجموعی طور پر 101 افراد تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے تھے، جس میں 69 افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا، جبکہ 32 افراد کو کورینٹائن کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ: جماعت سے لوٹے لوگوں کو ہسپتال بھیجا گیا
چھتیس گڑھ: جماعت سے لوٹے لوگوں کو ہسپتال بھیجا گیا

By

Published : Apr 1, 2020, 12:03 PM IST

چھتیس گڑھ میں تبلیغی جماعت کے 32 ارکان کو کورینٹائن کردیا گیا ہے اور جماعت کے 69 ارکان کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا۔ محکمہ صحت ان تمام لوگوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز پائے جانے اور کچھ کی موت کے بعد ریاستی حکومت پوری نگرانی کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ چھتیس گڑھ کے 101 افراد دہلی کے مرکز میں شامل ہوئے تھے، حالانکہ تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کا ریاستی حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیم نے جانچ کی ہے۔

جانچ کی بنیاد پر مکمل احتیاط برتتے ہوئے، انھیں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details