بیجاپور انکاونٹر میں 5 نوان شہید ہوگئے جبکہ ایک ماؤنواز کو مار گرایا گیا، اس دوران زخمی جوانوں کو رائے پور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اینٹی نکسل آپریشن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس او پی پال نے بتایا کہ زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پورپہنچایاگیا۔
بیجاپور انکاونٹر: پانچ جوان شہید، ایک نکسلی ہلاک
چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں آج پولیس اور نکسلیوں کے مابین جھڑپ میں پانچ جوان شہید ہوگئے اورایک نکسلی بھی ماراگیا۔ اس کے علاوہ تقریباً ایک درجن جوان زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے رائے پور بھیجا گیا ہے۔
بیجاپور انکاونٹر: پانچ جوان شہید، ایک نکسلی ہلاک
پولیس کاکہنا ہے کہ ضلع بیجاپور میں نکسلیوں نے تلاشی مہم پر نکلی پولیس کی مشترکہ ٹیم کے جوانوں کو ہدف بناکر حملہ کیا تھا۔ اس دوران ہوئی جھڑپ میں پانچ جوان شہیدہوگئے اور ایک نکسلی بھی ماراگیا۔ یہ جھڑپ بیجاپور اور سکمااضلاع کی سرحد پر ترریم علاقے کے جنگلات میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں کچھ دنوں سے نکسلیوں کے جمع ہونے کی اطلاع پر گشتی ٹیم بھیجی گئی تھی۔ شہید ہوئے اورزخمی جوانوں کے ناموں کا فوری طور پر انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔