رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 20 میں سے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ ان میں موہلا مان پور، انٹا گڑھ، بھانوپرتاپور، کانکیر، کیشکل، کونڈاگاؤں، نارائن پور، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا اسمبلی حلقہ شامل ہیں۔ ان اسمبلی سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوا تھا جس کا سلسلہ سہ پہر تین بجے تک جاری رہا۔ باقی 10 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یہاں شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ جن 10 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں ہیں پنڈاریا، کاواردھا، خیر گڑھ، ڈونگر گڑھ، راج ناندگاؤں، ڈونگرگاؤں، کھجی، بستر، جگدل پور اور چتر کوٹ شامل ہیں۔
دس اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل: چھتیس گڑھ کی 20 سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک 44.55 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 223 امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 5304 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں 4078681 ووٹر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ جن میں 1993937 مرد اور 2084675 خواتین ہیں۔ اس الیکشن میں 69 خواجہ سرا اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ 20 نشستوں کے لیے 25249 پولنگ اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ 2431 بوتھس پر ووٹنگ کی ویب کاسٹنگ کی گئی۔