اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے کانگریس کے پاس فنڈز کی کمی: سچن پائلٹ کا بیان - لوک سبھا انتخابات میں فنڈز

Sachin Pilot targets Modi govt: چھتیس گڑھ میں کانگریس کو اب لوک سبھا انتخابات میں فنڈز کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس مرکزی حکومت سے ناراض ہے۔ دوسری جانب رائے پور پہنچے سچن پائلٹ نے فنڈز کے معاملے میں مرکز کو نشانہ بنایا۔

Sachin Pilot target Modi government
Sachin Pilot target Modi government

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 12:58 PM IST

رائے پور:صنعت کاروں سے کانگریس کی ناراضگی اب کھل کر سامنے آرہی ہے۔ چھتیس گڑھ کانگریس کے نئے ریاستی انچارج سچن پائلٹ جمعہ کو رائے پور پہنچے۔ یہاں انہوں نے اسٹیج سے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’مرکزی حکومت کے خوف کی وجہ سے بڑے صنعت کار کانگریس کی مالی مدد نہیں کر رہے ہیں‘‘۔

  • مرکز پر سچن پائلٹ کا حملہ:

کانگریس کے ریاستی انچارج سچن پائلٹ نے کہا کہ، "مرکزی حکومت نے بڑے صنعت کاروں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ اس کے پیش نظر بڑے صنعتکار زیادہ مالی مدد نہیں کر رہے ہیں۔ اب ہمیں ضرورت ہے کہ ہم آگے بڑھیں۔ اپنے کارکنوں سے، لوگوں سے ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے 12 جنرل سکریٹری اور 12 انچارج مقرر کیے، سچن پائلٹ کو چھتیس گڑھ کی ذمہ داری

آپ کو بتاتے چلیں کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس اس وقت چندے پر چل رہی ہے۔ پارٹی کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پیسے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے صنعت کاروں سے مدد کی کوئی امید نہ ملنے کے بعد پارٹی بدحالی کا شکار ہے۔ کیونکہ مرکز میں اقتدار میں نہ ہونے کی وجہ سے کانگریس کو صنعت کاروں کی حمایت نہیں مل رہی ہے۔ سچن پائلٹ کے مطابق مرکزی حکومت کے خوف کی وجہ سے کچھ صنعت کار شاید کانگریس کو مالی مدد فراہم نہیں کر پا رہے ہیں۔ کانگریس اب فنڈز کے لیے دوسری کوششیں کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details