نئی دہلی:ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور جی ایس ٹی معاوضہ، کوئلے کی رائلٹی اور مردم شماری جلد کرانے سمیت مختلف زیر التوا مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہولی کے تہوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو ہولی پر پھاگ گاتے ہوئے دیکھا۔ میٹنگ کے دوران بھوپیش بگھیل نے چھتیس گڑھ کے ریاستی جانور 'دی انڈین وائلڈ بفیلو' کی علامت بھی پی ایم مودی کو پیش کی۔ بات چیت کے دوران بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ مردم شماری جلد سے جلد کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2011 کے بعد مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے مستفیضین کے انتخاب میں دشواری کا سامنا ہے اور بہت سے اہل مستفیدین اسکیموں کے فوائد سے محروم ہورہے ہیں۔
Chhattisgarh CM Meets PM Modi وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے مودی سے ملاقات کی، مختلف امور پر تبادلہ خیال - چھتیس گڑھ کوئلے کی رائلٹی پر تبادلہ خیال
دہلی کے دورے کے دوران چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں بگھیل نے وزیر اعظم کے ساتھ چھتیس گڑھ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ CM Bhupesh Baghel met PM Narendra Modi
جی ایس ٹی معاوضے کے معاملے پر، انہوں نے کہا کہ ایک پیداواری ریاست ہونے کی وجہ سے چھتیس گڑھ کو تجارتی ٹیکس ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جون 2022 سے اب تک 1375 کروڑ جی ایس ٹی معاوضے کی رقم مرکزی حکومت کے پاس زیر التواء ہے، جسے جلد فراہم کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے کوئلہ بلاکس سے اضافی لیوی کے طور پر موصول ہونے والی رائلٹی کے طور پر 4,170 کروڑ روپے کی جلد ادائیگی پر بھی زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے نوا رائے پور سے درگ تک لائٹ میٹرو سروس شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم سے تعاون کی بھی درخواست کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 20 منٹ سے زیادہ تک بات چیت ہوئی۔
یو این آئی