اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پرگیہ ٹھاکر عادی مجرم ہیں' - Sadhvi Pragya

ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل نے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمیہ پرگیہ ٹھاکر کے بارے میں کہا کہ 'وہ ایک پیشے ور ملزم ہیں'۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 25, 2019, 5:51 PM IST

Updated : Apr 25, 2019, 6:04 PM IST


چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو عادی مجرم قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ چھتیس گڑھ میں چاقو کی نوک پر لوٹ مار کیا کرتی تھیں۔

بگھیل نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الزام لگایا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر برس 2002۔2001 کے دوران چھتیس گڑھ میں تھیں۔

وہ وہاں خنجر زنی کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں ہوئے سیمی فائنل میچ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی دوران وزیراعلی نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شکست کو یقینی دیکھ کر وزیراعظم اب منصوبہ بند انٹرویو کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے اسے پیڈ نیوز قرار دیتے ہوئے انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لیں۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس عوام کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔ اس لئے انہوں نے گزشتہ 5 برسوں میں ایک بار بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔

انہوں نے کانگریس کی 'نیائے یوجنا' کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 72 ہزار روپےسے یقینا غربت کے شکار زمرے کا بھلا ہوگا۔

Last Updated : Apr 25, 2019, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details