اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد گرفتار - بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل

ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل کو ایک خاص طبقہ کے خلاف تبصرہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتارi کے بعد پولیس، نند کمار بگھیل کو دہلی سے رائے پور لائی۔

بھوپیش بگھیل کے والد گرفتار
بھوپیش بگھیل کے والد گرفتار

By

Published : Sep 7, 2021, 5:15 PM IST

وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل نے لکھنؤ میں برہمن سماج کے غیر ملکی ہونے پر تبصرہ کیا تھا۔ ان کے اس تبصرے کے بعد برہمن سماج ناراض ہے۔

نند کمار بگھیل نے کہا تھا کہ 'برہمن غیر ملکی ہیں، انہیں باہر پھینکنا ہوگا۔ اس بیان کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے ساتھ ہی ان کے تبصرے کے کچھ حصے بھی وائرل ہورہے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر ڈی ڈی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

گرفتاری کے بعد بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 15 دنوں کi جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیجا گیا ہے۔

نند کمار بگھیل 21 ستمبر تک جیل میں رہیں گے۔ ضمانت کے لیے درخواست نہ دینے پر عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔

پولیس نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے والد نند کمار بگھیل کو دہلی سے رائے پور لایا گیا اور مانا تھانے میں دو گھنٹے تک رکھا گیا۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details