ریاست چھتیس گڑھ کے پنیڈورہ تھانہ علاقہ کے رائے پٹرول پمپ کے پاس واقع سدھی ونایک کپڑے کی دوکان کے پاس گذشتہ شام اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک نوجوان اپنے اوپر پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگاکر خود کشی کی کوشش کی۔
وہاں موجود لوگ کچھ سمجھ پاتے اتنے میں دوکاندار اور اس کے ملازمین کسی طرح اس نوجوان کو دوکان سے باہر نکال کر آگ بجھایا ۔اور اس کے بعد اسے بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا
پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔
اظہار محبت میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان چالیس فیصد جل چکاہے ۔ شروعاتی علاج کے بعد اسے بلاس پور بھیج دیاگیاہے ۔
نوجوان کا نام سنجے ترکی بتایاجارہاہے اور وہ پنیڈورہ تھانہ علاقہ لاٹا گاوں کا باشندہ ہے
بتایا جارہا ہے کہ کپڑے کی دوکان پر ملازمت کرنے والی ایک لڑکی سے سنجے اظہار محبت کرنا چاہ رہاتھا ۔
بار ہا اظہار محبت کے بعد بھی جب معشوقہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا تو عاشق نے ویلنٹائین ڈے (یوم عاشقی ) سے ایک دن قبل خود پر پٹرول چھڑک کر خود کشی کی کو شش کی ۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا
اس نے اسی دکان کے قریب جاکر خود پر پٹرول چھڑک کر خود کشی کی کوشش کی اور دوڑتا ہوا اسی دکان کے اندر داخل ہوگیا۔
اس کے بعد دوکاندار نے فورا اسے اپنی دکان سے باہر نکالا اور پھر آگ بجھائی ۔ ایمبولینس کو فون کر کےاسپتال روانہ کیا ۔ یہ پورا معانملہ سی سی ٹی وی میں کیمرے میں قید ہوگیا