اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: بی ایس ایف کے مزید 15 جوان کورونا سے متاثر

چھتیس گڑھ کے ضلع کانکر میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے 15 اہلکاروں کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔

Chhattisgarh: 15 more BSF personnel contract COVID-19
چھتیس گڑھ: بی ایس ایف کے مزید 15 جوان کورونا سے متاثر

By

Published : Jun 24, 2020, 5:56 PM IST

چھتیس گڑھ میں اب تک بی ایس ایف کے 26 جوان کورونا سے متاثر پائے گئے۔

عہدیداروں کے مطابق 10 اہلکاروں کو بانڈے گاؤں کے کورنٹائن سنٹر میں جبکہ دیگر کو انٹاگڑھ میں واقع سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ جن جوانوں کا ٹسٹ مثبت آیا ہے انہیں جگدل پور کے ایک ہسپتال میں شریک کیا گیا۔

کانکر کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جگجیون رام اوائیک نے بتایا کہ منگل کی رات 15 اہلکاروں کی کورونا ٹسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ تازہ کیسز کے بعد بی ایس یف کے کل 26 جوان کورونا سے متاثر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے چھ اہلکاروں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پندرہ نئے کیسز میں سے 7 اہلکار بی ایس ایف کی 132 ویں بٹالین کے ہیں، پانچ 17 ویں بٹالین کے، دو 82 ویں بٹالین اور ایک کا تعلق 167 ویں بٹالین سے ہے۔

کورونا سے متاثر تمام اہلکار چھٹیوں کے بعد مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار اور دیگر ریاستوں سے اپنی پوسٹنگ کے مقام پر واپس آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details