بھوپیش بگھیل نے وزرا کو نئے سرے سے اضلاع کا کام کاج سونپا
چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے وزرا کو سونپے گئے اضلاع کے کام کاج میں ردوبدل کردیا ہے۔ نئے سرے سے اضلاع کو سونپے گئے چارج میں کچھ وزرا کو تین اضلاع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پبلک ایڈمنسٹریشن کے محکمے کے ذریعہ آج جاری حکم کے مطابق پنچایت اور دیہی ترقی ،اور خاندانی بہبود کے وزیر ٹی ایس سنگھ دیو کو جانج گیر-چامپا،بلودا بازار-بھاٹا پارا اور منگیلی ضلع کا انچارج وزیر بنایاگیا ہے،جبکہ مفاد عامہ ،داخلہ،سیاحت اور ثقافت کے وزیر تامردھوج ساہو کو بلاس پور اور گریابند ضلع کے انچارج ،زراعت اور بایو ٹیکنالوجی،پانی کے وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر اور رویندر چوبے اور رائے پور اور رائے گڑھ ضلع کاچارج،اسکولی تعلیم،آدم جاتی اور درج فہرست ذات و قبائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر پریم سائے سنگھ ٹیکام کو بستر،کوربا اور بالود ضلع کا چارج سونپا گیا ہے۔
ٹریفک،رہائش گاہ اور ماحولیات،خوراک اور وزیر جنگلات محمد اکبر کو راج آنند گاؤں اور درگ ضلع کے انچارج وزیر،شہری انتظامیہ اور ترقی اور لیبر کے وزیر ڈاکٹر شیو کمار ڈہریا کو سرگجا اور کوریا ضلع کا انچارج وزیر اور خواتین و اطفال کی ترقی ،سماجی فلاح و بہبود کی وزیر اور محترمہ انیلا بھیڑیا کو بے میترا اور جش پور ضلع کا انچارج وزیر بنایا گیا ہے۔
عوامی صحت میکانکس کے وزیر گرو ردر کمار کو شمالی بستر(کانکیر)،نارائن پور اور کونڈا گاؤں ضلع کے انچارج،محصولات اور قدرتی آفات،کمرشل ٹیکس (رجسٹریشن اور اسٹیمپ) جےسنگھ اگروال سے جنوبی بستر(دنتے واڑا)،بیجاپور اور سکما ضلع کا انچارج اور اعلی تعلیم ،مہارت کی ترقی ،کھیل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر امیش پٹیل کو بلرام پور -رام انوج گنج اور سورج پور ضلع کا انچارج سونپا گیا ہے۔