اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد زخمی - ایندھن کا ٹینک  پھٹنے سے چار مزدور زخمی

چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں اسٹیل پلانٹ میں ایندھن کا ٹینک  پھٹنے سے چار مزدور زخمی ہوگئے۔

اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد زخمی
اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد زخمی

By

Published : Jun 11, 2020, 4:30 PM IST

پولیس افسر یوراج تیواری نے کہا کہ یہ دھماکہ بدھ کی شام اس وقت ہوا جب متاثرین رائے پور سے تقریبا 250 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پتراپلی گاؤں میں جندال اسٹیل اینڈ پاور لمیٹیڈ کے احاطے میں اسکریپ یارڈ میں گیس کے کٹر سے پرانے ڈیزل ٹینک کو کاٹ رہے تھے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ٹینک میں کچھ ڈیزل یا گیس موجود تھا جو ہوسکتا ہے کہ آگ کے ساتھ رابطہ میں آگیا ہو جب اسے گیس کٹر سے کاٹتے ہوئے دھماکہ ہوا تھا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں رائے پور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر دو افراد کو رائے گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details