اردو

urdu

فوجیوں میں خونیں تصادم، 6 ہلاک

آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس میں 6 فوجی جوان ہلاک جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

By

Published : Dec 4, 2019, 11:45 AM IST

Published : Dec 4, 2019, 11:45 AM IST

Updated : Dec 4, 2019, 2:43 PM IST

فوجیوں میں خونیں تصادم، 6 ہلاک
فوجیوں میں خونیں تصادم، 6 ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پور کے کڈنار کیمپ میں آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے درمیان آپسی تنازع ہوگیا۔

تنازع اتنا بڑھ گیا کہ فوجی کے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے ۔

فوجیوں میں خونیں تصادم، 6 ہلاک

اس حادثہ میں میں دو جوان کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے تاہم ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رائے پور ریفر کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد فوج کے اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

اس واقعہ کی ایس پی موہت گرگ نے تصدیق کی ہے۔

اس واقعہ پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھپیش بگھیل نے کہا 'چاہے فوجی نے چھٹی کے لئے درخواست دی تھی یا خاندانی جھگڑا تھا یا باہمی دشمنی تھی۔ ان سب کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

Last Updated : Dec 4, 2019, 2:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details